ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جوہری ایجنسی اور ایران کے درمیان جوہری بحری جہاز بنانے کی بات چیت

جوہری ایجنسی اور ایران کے درمیان جوہری بحری جہاز بنانے کی بات چیت

Mon, 19 Dec 2016 12:28:00    S.O. News Service

تہران 18دسمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)ایرانی میڈیا کے مطابق تہران حکومت جوہری بحری جہاز بنانے کے پلان کی تمام تر تفصیلات اگلے تین مہینوں کے درمیان اقوام متحدہ کے جوہری واچ ڈاگ ادارے کو پیش کر دی گی۔ انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے سربراہ یُوکیو امانو ان دنوں ایران کے دورے پر ہیں۔ ایران کے دورے کے دوران امانو نے ایرانی جوہری ایجنسی کے سربراہ علی اکبر صالحی کے ساتھ ملاقات میں عالمی طاقتوں کے ساتھ طے پانے والی جوہری ڈیل کے نفاذ پر توجہ مرکوز کی۔ ایران کے جوہری بحری جہاز بنانے کے منصوبے پر امانو نے کہا کہ فوری طور اس معاملے پر جواب دینا ممکن نہیں ہے کیونکہ اس میں انجن کی قوت کو اہمیت حاصل ہوتی ہے۔


Share: